6 جون، 2014، 12:56 PM

شمالی وزیر ستان

شمالی وزیرستان میں 2 طالبان دہشت گرد گروپوں کے درمیان لڑائی میں 6 دہشت گرد ہلاک

شمالی وزیرستان میں 2 طالبان دہشت گرد گروپوں کے درمیان لڑائی میں 6 دہشت گرد ہلاک

مہر نیوز/ 6 جون / 2014 ء : پاکستان کے قبائلی علاقہ شمالی وزیر ستان میں شوال میں طالبان دہشت گردوں کے 2 گروپوں میں مسلح تصادم کے نتیجے میں اہم کمانڈر سمیت 6 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے قبائلی علاقہ شمالی وزیر ستانمیں  شوال میں طالبان دہشت گردوں کے 2 گروپوں میں مسلح تصادم کے نتیجے میں اہم کمانڈر سمیت 6 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے شوال میں 2 طالبان دہشت گرد تنظیموں کے شہریار محسود اور خان سید گروپوں کے مابین ہونے والے مسلح تصادم کے نتیجے میں اہم کمانڈر سمیت 6 افراد ہلاک ہوگئے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی شمالی وزیرستان کی تحصیل میر علی میں دونوں گروپوں کے درمیان ہونے والی لڑائی میں شہریار گروپ کے اہم کمانڈر عاشق اللہ محسود سمیت 3 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ حکیم اللہ محسود کی ہلاکت کے بعد طالبان کے گروپوں میں شدید اختلافات پیدا ہوگئے ہیں اور خان سید گروپ نے تحریک طالبان پاکستان سے علیحدگی اختیار کرلی ہے۔

News ID 1836814

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha